بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

برطانوی وزیراعظم کا شہباز شریف کو ٹیلی فون،عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

 وزیراعظم شہباز شریف کا برطانوی ہم منصب بورس جانسن کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور برطانوی ہم منصب بورس جانسن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے شہبازشریف کووزارت عظمیٰ کاعہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی، دونوں وزرائے اعظم نے یوکرین کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

شہبازشریف نے بورس جانسن سے گفتگو میں افغانستان میں امن اور استحکام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی معیشت کو سنبھالنے کے لیے منجمد اثاثے فوری بحال کیے جائیں، انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعلقات کے لیے روڈ میپ تیار کرنے کی تجویز بھی دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی وزیراعظم سے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دینے کا کہا اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کو بھی اجاگر کیا۔

Back to top button