بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو ڈھائی ارب ڈالر اضافی سپورٹ دینے کا اعلان

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو ڈھائی ارب ڈالر اضافی سپورٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

 وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث بخش پاشا نے اسلام آباد میں ایشیائی ترقیاتی بینک کےکنٹری ڈائریکٹر اور ٹیم سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے تحت جاری پروگراموں پر تیزی سے عمل درآمدکی یقین دہانی کرائی گئی، بینک کےکنٹری ڈائریکٹر یونگ یوکا نے پاکستان سےتعاون جاری رکھنےکا اعادہ کیا۔

وزیرمملکت برائے خزانہ کا کہنا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے ہمیشہ ملک میں اصلاحات اور ترقی کےایجنڈےکی پیروی میں مددکی، اس وقت پاکستان کو مختلف مالیاتی چیلنجز کا سامنا ہے، معیشت کو پائیدارترقی کی راہ پرواپس لانےکے لیے مختلف ڈھانچہ جاتی اصلاحات کر رہےہیں۔

اعلامیےکے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک  پاکستان کو ڈھائی ارب ڈالر اضافی سپورٹ دے گا، اضافی سپورٹ مالی سال 2023 کے لیے فراہم کی جائےگی، ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو کیلنڈر سال میں ڈیڑھ سے 2 ارب ڈالر فنڈنگ دےگا۔

Back to top button