بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ مئی کے آخری ہفتے میں لگائے جانے کا امکان

پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ ، شعبہ انٹرنیشنل اور چیف سلیکٹر کا اجلاس عید کی چھٹیوں کے بعد ہوگا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی ٹیم کی مستقبل کی سرگرمیوں کی حکمت عملی طےکی جائےگی، کاؤنٹی کھیلنے والے قومی کرکٹرز کو 2 جون تک راولپنڈی اسٹیڈیم میں رپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وائٹ بال ٹیم کے کئی کھلاڑی اس وقت انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں، پاکستان میں موجود قومی کرکٹرز کا ٹریننگ کیمپ مئی کے تیسرے ہفتے لگائےجانے کا امکان ہے۔

قومی ٹیم کا غیر ملکی کوچنگ اسٹاف مئی کے دوسرے ہفتے لاہور پہنچے گا، غیرملکی کوچنگ اسٹاف آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے بعد چھٹیوں  پر چلا گیا  تھا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کا اگلا چیلنج ویسٹ انڈیزکےخلاف تین ون ڈےمیچز کی سیریز ہے۔ ون ڈے میچز  8 ، 10 اور  12 جون کو راولپنڈی میں کھیلےجائیں گے۔

Back to top button