بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

دورہ یورپ، پاکستان کو دوسرے میچ میں نیدرلینڈز کے ہاتھوں شکست

دورہ یورپ کے دوران نیدرلینڈز کے خلاف دوسرے میچ میں قومی ٹیم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ نیدرلینڈز نے پاکستان کو اس میچ میں 1-4 سے شکست دے دی جس کے ساتھ ہی دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔ خیال رہے کہ منگل کے روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو 3-5 سے شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ دورہ یورپ پر پاکستان ہاکی ٹیم اپنا تیسرا میچ بیلجیم کے خلاف 29 اپریل کو کھیلے گی۔

Back to top button