بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

3مارچ کو آزاد پتن روڈ بند  رہے گی۔ سوا کراس روٹ کھلا رہے گا

راولاکوٹ ، منگ اور پتن شیر خان کی گاڑیوں کے لیے سوا کراس روٹ ہوگا

ضلع سدہنوتی اکی انتظامیہ نے  ٹرانسپورٹرز کی مختلف تنظیموں  سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ  آزاد پتن کے مقام پر تعمیر ہونے والے پل  ایس 6 لوکیشن پر  تعمیراتی کام کو مکمل کرنے کے لیے 3مارچ کو آزاد پتن روڈ بند  رہے گی۔ اس سلسلے میں  راولاکوٹ ، منگ اور پتن شیر خان کی گاڑیوں کے لیے سوا کراس روٹ ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر سدھنوتی ڈاکٹر عمر اعظم خان کی زیر صدارت  ٹرانسپورٹرز کی مختلف تنظیموں کے عہدیداران کا اجلاس۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر عفت اعظم، اسسٹنٹ کمشنر تراڑکھل فیض عالم، ایس ڈی او شاہرات شوکت زمان  سمیت دیگر نے شرکت کی۔ 

اجلاس میں ٹرانسپورٹرز کے مسائل، آزاد پتن روڈ کی تعمیر، اوور لوڈنگ، گاڑیوں کی فٹنس اور کرایہ سمیت دیگر معاملات  پر گفتگو کی گئی۔ ٹرانسپورٹ یونین کے عہدیداران نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر اعظم کی سدھنوتی تعیناتی پر اُنہیں خوش آمدید کہا۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹرانسپورٹ یونین کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ہمیشہ ہی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہیں اور  عوامی خدمت  کے زریعے سے لوگوں کی مشکلات میں کمی لا رہے  ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد پتن روڈ کی تعمیر کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز اور عوام کو مشکلات درپیش ہیں لیکن تعمیر ہونے والا منصوبہ قومی نوعیت کا ہے اور اس منصوبہ سے ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل روشن ہو گا۔ انہوں نے کہا  کہ آزاد پتن پل سے پار مختلف جگہوں پر اسفالٹ کا کام جاری ہے  اس دوران ٹریفک کی روانی متاثر نہیں کی جارہی لیکن چند ایسے مقامات ہیں جہاں پر ایک دن کے لیے مکمل ٹریفک بند کر کے اسفالٹ کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹرانسپورٹرز کی مشاورت سے  بروز اتوار  مورخہ 3مارچ کو آزاد پتن روڈ بند رکھنے کی ہدایات دیں ہیں۔ جبکہ آزاد پتن کے مقام پر تعمیر ہونے والے پل  ایس 6 لوکیشن پر  تعمیراتی کام کو مکمل کرنے کے لیے مشاورت کے ساتھ راولاکوٹ، منگ اور پتن شیر خان کی گاڑیوں کے لیے سوا کراس روٹ  چلانے کے لیے شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا ۔  اجلاس میں اوور لوڈنگ کو سدباب کے لیے ٹرانسپورٹرز اور انتظامیہ نے مشترکہ لائحہ عمل بھی تیار کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی کہ وہ گاڑیوں کا فٹنس سرٹیفیکٹ ضروری ساتھ رکھیں، رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں، زائد کرایہ اور مسافروں کے ساتھ بدتمیزی پر ضلعی انتظامیہ کاروائی عمل میں لائے گی۔

Back to top button