بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

قومی اسمبلی کا اجلاس اتوار تک ملتوی،ایجنڈے میں نئے وزیراعظم کا انتخاب شامل کیا جائے،اپوزیشن

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم  سوری نے قومی اسمبلی کا اجلاس اتوار تک ملتوی کردیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس تقریباً سوا گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوگیا۔

ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ وقفہ سوالات میں کوئی سنجیدہ نہیں، اجلاس کو اتوار تک ملتوی کرتا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث کے لیے قومی اسمبلی اجلاس 4 بجے شروع ہونا تھا۔

قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات پر اٹھنے والے ہر رکن اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا مطالبہ کردیا۔

جتنے ارکان نے سوالات کرنے تھے، وہ سب اٹھ کر تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا مطالبہ کرنے لگے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا  تھا کہ پوری قوم کا ایک مطالبہ ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کروائیں۔

اپوزیشن لیڈرشہباز شریف قومی اسمبلی ایوان میں پہنچ گئے، انہوں نے ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کیں۔

اپوزیشن نے نئے وزیرِ اعظم کے انتخاب کی درخواست جمع کروادی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے چیمبر میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے ایڈیشنل سیکریٹری محمد مشتاق کو درخواست جمع کروائی گئی۔

اپوزیشن کی درخواست قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کے دستخط سے جمع کراوئی گئی ہے۔

اپوزیشن کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے میں نئے وزیرِ اعظم کے انتخاب کو بھی شامل کیا جائے۔

 

Back to top button