بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

آزاد پتن تا کہوٹہ راولپنڈی روڈ مزید20 روز کے لیے بند رہے گی

صبح 9بجے سے دن 2 بجے تک ہر طرح کی ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی

آزاد پتن تا کہوٹہ راولپنڈی روڈ  مزید20 روز کے لیے  صبح 9بجے  سے   دن 2 بجے تک ہر طرح کی ٹرانسپورٹ کے لیے بند رہے گی۔کشمیر پونچھ ڈویثرن عنصر یعقوب کے دفتر سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے، کہ آزاد پتن تا کہوٹہ راولپنڈی روڈ بمقام آزاد پتن روڈ یکم اکتوبر 2021 سے بوجہ تعمیردن کے اوقات میں بند ہے تعمیراتی کمپنی کی جانب سے سڑک مزید 20 دن کے لیے ہر طرح کی ٹریفک کے  لیے بند رکھے جانے کی استدعا کی گئی ہے،سڑک کی بندش سے عوام الناس کو سفری مشکلات کا سامنا ہے تاہم سفری مشکلات کے پیش نظر بندش کے اوقاف کار میں کمی کی گئی ہے ۔21 نومبر سے 10 دسمبر2021 تک ہر روز روڈ صبح 9بجے بجے سے   دن 2 بجے  بجے  تک ہر طرح کی ٹرانسپورٹ کے لیے بند رہے گی ـ جملہ ٹرانسپورٹس پبلک سروس،پرائیویٹ گڈزٹرانسپورٹ کو آگاہ کیا جاتا ہےـ

Back to top button