بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

بھارت کے یوم جمہوریہ پر دنیا بھر میں کشمیریوں کا یوم سیاہ

دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس کی اپیل پر مکمل ہڑتال ہے، کاروبار بند اور سڑکیں ویران ہیں۔

مقبوضہ وادی میں بھارت مخالف مظاہرے کیے جا رہے ہیں اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں جبکہ قابض بھارتی فوج نے وادی کے کئی علاقوں کو فوجی چھاؤنی میں تبدل کر دیا ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما میر واعظ عمر فاروق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 75سال سے کشمیری حق خودارادیت کی جدوجہد کر رہے ہیں، لاکھوں بھارتی فوجیوں کو کشمیریوں کی خواہشات کچلنے کے لیے تعینات کیا گیا۔

میر واعظ عمر فاروق کا مزید کہنا ہے کہ کشمیری نوجوانوں کا قتل عام جاری ہے اور احتجاج کے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں۔

Back to top button