بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

سعودی اتحادی فوج کی یمنی دارالحکومت صنعا پر فضائی بمباری،14 ہلاک

یمن کے دارالحکومت صنعا میں فضائی بمباری کے دوران تقریباً 14 افراد ہلاک ہوگئے مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بمباری کے دوران سعودی زیر قیادت اتحادی فوج اور حوثی گروہ کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔

 رپورٹ کے مطابق ایرانی حمایت یافتہ حوثی گروپ کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے شہر ابو ظبی میں کیے جانے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد سعودی اتحادی افواج کی جانب سے یمنی دارالحکومت صنعا پر حملے کیے گئے۔

گزشتہ روز کیے جانے والے حملے میں ایک پاکستانی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

اتحادیوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیر کو سعودی عرب کی جانب 8 ڈرون پھینکے گئے تھے۔

سعودی عرب کی میڈیا کے مطابق اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ انہوں نے صنعا میں حوثی گروپ کے گڑھ اور کمیپوں پر منگل کی صبح بمباری شروع کی تھی۔

یہ فضائی بمباری سال 2019 میں صنعا پر ہونے والی بمباری سے زیادہ خطرناک تھی۔

ابتدائی تخمینے کے مطابق افواج کے سابق گڑھ پر ہونے والی بمباری میں تقریباً 14 افراد ہلاک ہوئے۔

Back to top button