بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

’’کو ایجوکیشن‘‘ پر پابندی لگادی گئی

چکوال کے سرکاری اسکولوں میں ’’کو ایجوکیشن‘‘ پر پابندی لگادی گئی۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر چکوال نے چھٹی سے آٹھویں جماعت تک ’’کو ایجوکیشن‘‘ اسکولوں میں زیرِ تعلیم طالبات کے نام خارج کرنے کا مراسلہ جاری کردیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی چکوال نے طالبات کے نام خارج کرنے کا نوٹس لے لیا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ طالبات کے نام خارج نہیں ہوں گے، انہیں دوسرے اسکولوں میں ٹرانسفر کیا جائے گا۔

غلط مراسلہ بھیجنے پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سے جواب طلب کرلیا گیا ہے۔

Back to top button