بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بنی گالا کے رہائشی اخراجات کے لیے ایک روپیہ بھی نہیں دیا،جہانگیر ترین

جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے گھر کے اخراجات جہانگیر ترین کی جانب سے برداشت کیے جانے سے متعلق بیان پر  وفاقی وزررا کے بعد جہانگیر ترین کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔

جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے چند روز قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ جہانگیر ترین عمران خان کے گھر کے اخراجات پورے کرنے کے لیے 30 لاکھ روپے ماہانہ دیا کرتے تھے اور بعد میں یہ رقم 50 لاکھ روپے ماہانہ تک پہنچ گئی تھی۔

اس حوالے سے جہانگیر ترین کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ میرے جیسے مرضی تعلقات ہوں لیکن ہمیشہ سچ بولنا چاہیے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا میں نے نیا پاکستان بنانے کیلئے جس حد تک ہو سکتا تھا تحریک انصاف کی مدد کی۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا میں نے کبھی بنی گالا کے رہائشی اخراجات کے لیے ایک روپیہ بھی نہیں دیا۔

Back to top button