بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کراچی میں ہماری اکثریت کو اقلیت میں بدلا گیا تو ذمہ دار سندھ حکومت ہو گی، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پرانے انڈوں کو نئی ٹوکری میں ڈالنے سے استحکام نہیں آئے گا۔ ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ آزمائے ہوئے لوگ اور پارٹیاں ملک میں بہتری نہیں لا سکتیں، پیپلز پارٹی، ن لیگ اور تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب کے لوگوں سے جھوٹے وعدے کیے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے کراچی میں اکثریت حاصل کی ہے، اس اکثریت کو اقلیت میں بدلا گیا تو حالات کی ذمہ دار حکومت سندھ ہوگی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیئر سیاستدان جہانگیر ترین نے اپنی سیاسی جماعت ’استحکام پاکستان پارٹی‘ کے قیام کا باضابطہ اعلان کیا۔جہانگیر ترین نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں نئی سیاسی جماعت ’استحکام پاکستان پارٹی‘ کا باضابطہ اعلان کیا۔ اس موقع پر علیم خان نے کہا کہ ہم سب اکھٹے ہو کر جہانگیر ترین کی قیادت میں اس جدوجہد میں حصہ ڈالیں گے۔

مزید پڑھیے  ہم چیف الیکشن کمشنر کا بنایا ہوا چیف منسٹر چلنے نہیں دیں گے، پرویز الہیٰ
Back to top button