بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

سلور کیٹیگری میں منتخب ہونے پر کامران اکمل پی ایس ایل سے دستبردار

ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کیلئے سلورکیٹیگری میں منتخب ہونے پر بطور احتجاج لیگ سے دستبردار ہوگئے۔

پی ایس ایل 7 کے لیے پشاور زلمی نےکامران اکمل کو سلور کیٹیگری میں پک کیا جس کے بعد ٹیسٹ کرکٹر نے پی ایس ایل سے احتجاجاً دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔پاکستان سپر لیگ کے سیزن 7 کی ڈرافٹنگ کی تقریب ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں منعقد ہوئی جس میں فرنچائز کے آفیشلز اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

کامران اکمل  نے  اپنے یوٹیوب چینل  پر  ایک بیان میں کہا کہ ‘شاید اب ٹیم میں میری ضرورت نہیں رہی ،مجھے سلورکیٹیگری میں پک کرنے سے اچھا ہے نوجوانوں کو موقع دیں’۔

انہوں نے کہا کہ جب میری کیٹیگری پلاٹینم سے گولڈ میں آئی تو مجھے حیرانی ہوئی، پرفارمنس کی بنیاد پر گولڈ کیٹیگری کا مستحق  تھا لیکن مجھے سلور میں منتخب کیاگیا۔

کامران اکمل نے مزید کہا کہ میرا نہیں خیال کہ مجھے پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن کھیلنا چاہیے۔

Back to top button