بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، محمد یاسر نے جیولن تھرو میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

ایشین  ایتھلیٹکس چیمپئن شپ  میں  پاکستان کے محمد یاسر نے کانسی کا میڈل جیت لیا۔بینکاک میں جاری ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ  میں محمد یاسر نے جویلین تھرو میں  کانسی کا میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے ، محمد یاسر نے 79.93 کی تھرو کے ساتھ کانسی کا میڈل اپنے نام کیا۔

اسپورٹ ذرائع کے مطابق  یہ محمد یاسر کے کیرئیر کی سب سے بہترین تھرو ہے۔دوسری جانب جاپانی ایتھلیٹ روڈرک نے 83.15 کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا جبکہ   بھارت کے منو دیواراکیشوی نے 81.01 کی تھرو کے ساتھ سلور میڈل جیتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایشین ایتھلیٹکس میں پاکستان کے شجر عباس 200 میٹرز ریس کے فائنل تک رسائی سے محروم رہ گئے تھے ۔شجر عباس نے 200 میٹرز سیمی فائنل دوڑ 21.04 سیکنڈز میں مکمل کی، شجر عباس 0.05 سیکنڈز کے فرق سے فائنل میں نہ آسکے۔

مزید پڑھیے  ایشیا کپ اور افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے  پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان
Back to top button