بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

سوئی سدرن کے بعد سوئی نادرن کا بھی سی این جی سیکٹر کی بندش کا فیصلہ

سوئی سدرن کے بعد سوئی ناردرن نے بھی سی این جی سیکٹر کے لیے گیس بندش کا فیصلہ کرلیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں گیس بحران کی شدت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، جس کے پیش نظر سوئی سدرن کے بعد سوئی ناردرن نے بھی سی این جی سیکٹر کے لیے گیس بندش کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سوئی ناردرن کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی آج شام 4 بجے بند کردی گئی۔

سوئی نادرن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سی این جی سیکٹر کو گیس معطلی کا فیصلہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد کیا گیا۔ یہ فیصلہ منظور کردہ لوڈ مینجمنٹ پلان کے مطابق کیا گیا ،اس فیصلے کا مقصد گھریلو صارفین کو گیس فراہمی یقینی بنانا ہے۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں گیس کا بحران برقرار ہے جو دن بدن شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔

Back to top button