بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

بھارتی حکومت کے ہر فیصلے کا مقصد کشمیریوں کی اجتماعی سزا اور تذلیل ہی ہے

مقبوضہ کشمیر کی پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی نے سری نگر میں نیوز لیٹر جاری کر دیا ہے

مقبوضہ کشمیر کی پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کے ہر فیصلے کا مقصد کشمیریوں کی اجتماعی سزا اور تذلیل ہی ہے۔

پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے سری نگر میں پارٹی کے نیوز لیٹر اسپیک اپ کا پہلا شمارہ جاری کیا ہے ۔

کے پی آئی  کے مطابق نیوز لیٹر جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال اور سیاسی مسائل پر پارٹی کے موقف کے بارے میں پی ڈی پی کارکنوں تک پہنچنے کی کوشش ہے۔

نیوز لیٹر کے اداریے میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیے ہوئے 2 سال سے کچھ زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اورتب سے بھارتی  حکومت کے ہر فیصلے کا مقصد کشمیریوں کی اجتماعی سزا اور تذلیل ہی ہے۔ اس میں لکھا گیا ہے،ہماری معیشت تباہ حال ہے، سیکورٹی کی صورتحال سنگین ہے اور بے چینی کا وسیع احساس، اور ابلتا غصہ ہے۔

Back to top button