بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بلوچستان ہائی کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات

پیر 27 دسمبر 2021 تا ہفتہ 26 فروری 2022 تک تمام سول معاملات کیلئے بند رہے گی

عدالت عالیہ بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق موسم سرما 2021ـ 22 کی تعطیلات کے سلسلے میں بلوچستان ہائی کورٹ پیر 27 دسمبر 2021 تا ہفتہ 26 فروری 2022 تک تمام سول معاملات کیلئے بند رہے گی اور پیر 28 فروری 2022 سے بلوچستان ہائی کورٹ دوبارہ کھل جائے گی۔

اعلامیہ کے مطابق تعطیلات کے دوران وکیشن ججز فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کر سکیں گے جبکہ آئینی درخواستیں اتوار اور عام تعطیل کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر وصول کی جائیگی اور ایسی تمام پٹیشنز اور دیگر متفرق درخواستیں جو ایک ساتھ  نمٹائیں نہیں جا سکتیں ایسی درخواستوں کی موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد مقرر کردہ ان تاریخوں پر سماعت کی جائے گی جو کہ ان چھٹیوں کے دوران سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہو نگی۔

اعلامیہ کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات کے دوران عدالت عالیہ کے  اوقات کار پیر تا جمعرات اور ہفتہ صبح  9:30 تا دن 12:00 بجے جب کہ جمعہ کو یہ اوقات کار صبح 9:30 تا صبح 11:30 بجے رہیں گے جبکہ عدالت عالیہ کے دفتری اوقات کار پیر تا جمعرات اور ہفتہ صبح 9:00 بجے تا  دن 1:00 بجے جب کہ جمعہ کے روز صبح 9:00 تا دن 12:00بجے رہیں گے۔

Back to top button