بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کا سرکاری نوٹیفکیشن جاری

 وفاقی حکومت نے  عید الاضحیٰ کے لیے سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔وزیراعظم  شہباز شریف کی منظوری سےکابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے  جس کے مطابق ہفتے میں5 دن  ( ہفتہ اتوار تعطیل )کھلے رہنے والے دفاتر میں 29 اور 30 جون کو چھٹی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق6 دن  ( اتوار تعطیل )کھلے رہنے والے دفاتر میں 29 جون سے یکم جولائی تک چھٹی ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق عید الاضحیٰ کے لیے ہفتے میں5 دن کھلے رہنے والے دفاتر میں  عید پر 2 روز جب کہ 6 دن ( اتوار تعطیل )کھلے رہنے والے دفاتر میں  3 روز کی  تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں ذی الحج 1444 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے ۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھاکہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم ذی الحج 1444 ہجری 20 جون بروز منگل کو ہوگی اور عید الاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہوگی۔

Back to top button