بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

دنیا بھر میں مقبول ترین سرچ انجن گوگل، جی میل اور یوٹیوب ڈاؤن

دنیا بھر میں مقبول ترین سرچ انجن گوگل، جی میل اور یوٹیوب ڈاؤن ہوگیا۔دنیا بھر میں مقبول ترین سرچ انجن گوگل، جی میل اور ویڈیو شیئرنگ اور اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب ڈاؤن ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعے کی صبح سے دنیا بھر اور خاص کر یورپ میں گوگل، گوگل میٹ، جی میل اور یوٹیوب ڈاؤن ہوا جس سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر صارفین کی جانب سے شکایات کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان میں بھی گوگل کی سروسز سست روی کا شکار ہیں۔

برطانوی ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق چند گھنٹوں میں ایک ہزار سے زاید صارفین نے گوگل ڈاؤن ہونے کی شکایت کی ہے جبکہ یوٹیوب کی سروس متاثر ہونے کی شکایت 400 سے زائد افراد نے کی۔

تاہم متعلقہ کمپنیز کا اس حوالے سے بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں دنیا بھر میں فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروس متاثر ہوئی تھیں جو کئی گھنٹوں بعد بحال ہوئی تھیں۔

Back to top button