بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو لاہور پہنچ گئے

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیری سن لاہور پہنچ گئے۔انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیری سن آج دوپہر میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ سے ملاقات کریں گے جس میں انگلینڈ کے آئندہ سال دورہ پاکستان سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے سربراہ ٹام ہیری سن چیئرمین پی سی بی کو آئندہ برس کے مکمل دورے کی یقین دہانی کرائیں گے جب کہ وہ اس دورے کے بعد آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے لیے دبئی روانہ ہوں گے۔

Back to top button