بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پیٹرولیم مصنوعات پر  لیوی مزید بڑھانے کا عندیہ

وزیراعظم عمران خان کے مشیر  برائے خزانہ شوکت ترین نے پیٹرولیم مصنوعات پر  لیوی مزید بڑھانے کا عندیہ دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل پروگرام میں  گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھی پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) بڑھانے کا کہا ہے مگر اس کا انحصار پیٹرولیم مصنوعات کی عالمی قیمتوں پر ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر تیل کی عالمی قیمت کم ہو جائے تو حکومت کو پی ڈی ایل بڑھانے میں آسانی ہو جائے گی۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ درآمدات کم کرنے کیلئے کچھ پابندیاں لگانی پڑیں گی، ایک دو دن میں حتمی گفتگو ہوگی، ان شاءاللہ یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔

آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اعلامیہ آئے گا تو پتہ چل جائے گا کہ ہم نے کیا طے کیا ہے لیکن لیوی کچھ نہ کچھ توبڑھانی پڑے گی البتہ اس کا انحصار آئل کی قیمت پر ہوگا کہ وہ کہاں جاتی ہے۔

چینی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ملز اور ڈیلرز کی ذخیرہ اندوزی کے باعث چینی کی قیمت بڑھی، درآمدی چینی وافر مقدار میں موجود ہے۔

مزید پڑھیے  آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دکانداروں پر ٹیکس عائد کرنے کافیصلہ
Back to top button