بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

مشکلات سے دوچار بنگلہ دیش کو جنوبی افریقہ کی مضبوط ٹیم کا سامنا


جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج مزید دو میچ کھیلے جائینگے، ٹورنامنٹ کے آج کھیلے جانے والے پہلے میچ میں مشکلات کا شکار بنگلہ دیش کی ٹیم کو جنوبی افریقہ کی مضبوط ٹیم کا سامنا ہوگا، ابوظہبی میں ہونے والا یہ 30واں میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے شروع ہوگا، جنوبی افریقہ کی ٹیم کی کارکردگی کے بارے میں بات کی جائے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ جنوبی افریقہ کی جو ٹیم پیپر پر دکھائی دیتی ہے وہ میدان میں کھیلنے سے بالکل ہی مختلف نظر آتی ہے

بیٹنگ کی خراب کارکردگی کے باوجود جنوبی افریقہ کی ٹیم اب بھی سکور کر رہی ہے حالانکہ کے اس کے مایہ ناز بلے باز کوئنٹن ڈی کوک آئوٹ آف فارم ہیں اور ان کا بلا خاموش ہے جبکہ کپتان ٹمبا باووما بھی اپنی مکمل فارم میں دکھائی نہیں دیتے ہیں تاہم ایڈن مارکرم اور ڈیوڈ ملر جیسے کھلاڑیوں نے کچھ سکور کئے ہیں جس کی وجہ سے جنوبی افریقہ کی ٹیم اب تک میچ بھی جیتی ہے ، جنوبی افریقہ کے آل رائونڈر پریٹورئیس آخری اوورز میں اچھی گیند بازی کے ساتھ ساتھ آخری اوورز میں بیٹنگ کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں، بائولنگ لائن میں اگر دیکھا جائے تو تبریز شمسی کی کارکردگی قابل تعریف ہے جبکہ انریچ نورٹیج اپنے کیریئر کی بلندی پر دکھائی دے رہے ہیں

دوسری جانب اگر بنگلہ دیش کی ٹیم پر نظر ڈالی جائے تو یہ ٹیم اپنے پہلے تینوں میچ ہارنے کے بعد مشکلات کا شکار ہے جبکہ اس کے تجربہ کار آل رائونڈر شکیب الحسن فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں جس کے بعد اس کے مسائل میں مزید اضافہ ہو گیا ہے کیونکہ شکیب الحسن بائولنگ بیٹنگ دونوں شعبوں میں ایک بہترین کرکٹر ہیں شکیب الحسن کی غیر موجودگی میں اب تمام تر ذمہ داری مشفیق الرحیم اور محمود اللہ کے کندھوں پر آپڑی ہے اور اب دونوں کو اننگز کو لیکر چلنا ہوگا امید کی جا رہی ہے کہ شکیب الحسن کی جگہ ٹیم میں شمیم حسین کو شامل کیا جائے گا ، بائولنگ لائن میں اگر دیکھا جائے تو بنگلہ دیش کا انحصار آج کے میچ میں بھی مستفیض الرحمان کے ساتھ مہدی حسن پر ہی ہوگا اگر دونوں ٹیموں کا تقابلی جائزہ لیا جائے تو آج کے میچ میں جنوبی افریقہ کی جیت کیلئے فیورٹ دکھائی دیتی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک چھ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جا چکے ہیں اور ان تمام میں جنوبی افریقہ کی ہی ٹیم فاتح قرار پائے ہے۔

Back to top button