بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

کورونا کی دونوں خوراکیں لگانے والوں کو ہی عمرہ کی اجازت ہو گی،سعودی عرب

سعودی عرب نے عمرے کی اجازت مکمل کورونا ویکسینیشن کرانے والوں تک محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں کو ہی عمرےکی اجازت ہوگی۔

وزرات کے مطابق مکمل ویکسینیشن والے ہی مسجدالحرام اورمسجد نبوی ﷺ میں نمازادا کرسکیں گے، اس فیصلے کا اطلاق آج اتوار کی صبح 6بجے سے ہو چکا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایسے افراد جنہوں نے عمرے اور مساجد میں نماز کی پیشگی اجازت حاصل کررکھی لیکن ویکسین کی ایک ہی خوراک ہی لی ہے تو انہیں بھی متعلقہ تاریخ سے 48 گھنٹے قبل انہیں ویکیسن کی دوسری ڈوز لگوانی ہوگی۔

Back to top button