بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

افغانستان سے تازہ پھلوں کی درآمد پر کوئی سیلز ٹیکس عائد نہیں ہوگا،ایف بی آر

 فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان سے تازہ پھلوں کی درآمد پر کوئی سیلز ٹیکس عائد نہیں ہوگا۔

 رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کی اس رعایت کا سرحد کے دونوں اطراف کے تاجروں نے خیر مقدم کیا اور کہا کہ یہ اہم فیصلہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان یقینی طور پر تجارت کو فروغ دے گا۔

دوسری جانب چیئرمین ایف بی آر اشفاق احمد نے طور خم بارڈر کا دورہ کیا اور افغانستان سے آنے والے پھلوں کے 1400 ٹرکوں کو کلیئر کروایا جو وہاں پھنسے ہوئے تھے۔

ایف بی آر کے سربراہ نے رکن کسٹم طارق ہدیٰ اور رکن کسٹم پالیسی سعید جدون کے ہمراہ سرحدی تجارت کی سہولت کے لیے پاکستان کسٹمز کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات کی رفتار اور معیار کا بھی جائزہ لیا۔

کسٹم کے عملے نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ کلیئرنس کے منتظر مزید 100 ٹرکوں کی کارروائی کو تیز کیا جائے گا۔

Back to top button