بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

لوفتھانسا 13 سال بعد پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کی خواہاں

جرمن ایئرلائن لوفتھانسا 13 سال بعد پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کی خواہاں ہے۔

 رپورٹ کے مطابق جرمن کاروباری وفد، جس میں لوفتھانسا کے نمائندے شامل تھے، نے بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) کی سیکریٹری فرینا مظہر کو بتایا کہ ایئرلائن جو مسافروں کے حوالے سے یورپ کی دوسری بڑی ایئرلائن ہے، پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔

وفد نے بتایا کہ ایئرلائن نے تجارتی وجوہات کی بنا پر آپریشن روک دیا تھا لیکن اب وہ نہ صرف مسافر پروازوں میں دلچسپی رکھتی ہے بلکہ کارگو پروازیں شروع کرنے پر بھی آمادہ ہے۔

جرمن اماراتی مشترکہ کونسل برائے صنعت و تجارت (اے ایچ کے) کے سی ای او اولیور اوہمز کی قیادت میں 16 رکنی جرمن وفد میں کئی کاروباری شخصیات جیسے لوفتھانسا، اے ایچ کے، ایس آئی جی ایم ای اے، ویڈ مولر مڈل، ایملٹک ایمرجنگ سلوشنز کے نمائندے شامل تھے۔

یہ تمام کمپنیاں دنیا کے بیشتر حصوں میں نمایاں موجودگی رکھتی ہیں اور کاروباری ماحول کا تجزیہ کرنے اور ملک میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع تلاش کرنے کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں۔

Back to top button