بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

افغانستان کی سابق حکومت کے خاتمے کے بعد مہاجرین کا بڑا بحران سامنے نہیں آیا، شاہ محمود قریشی

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ قریبی ہمسائے کی حیثیت سے پاکستان افغانستان سے علیحدگی اختیار نہیں کرسکتا۔

امریکا اور جرمنی کی میزبانی میں افغانستان سے متعلق ورچوئل وزارتی رابطہ اجلاس ہوا جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی اظہار خیال کیا۔

محمود قریشی نے کہا کہ مستحکم اور پر امن افغانستان ہی عالمی برادری کا بہتر شراکت دار بن سکتا ہے، قریبی ہمسائے کی حیثیت سے پاکستان افغانستان سے علیحدگی اختیار نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی برادری کی درخواست پر غیر ملکیوں اور افغان شہریوں کے محفوظ انخلا میں بھر پور معاونت کی، افغانستان کی سابق حکومت کے خاتمے کے بعد مہاجرین کا بڑا بحران سامنے نہیں آیا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان عوام کے مسائل کے حل کیلئے عالمی برادری کی پائیدار امداد کی ضرورت ہے، پاکستان پہلے ہی رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ 40لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔

شاہ محمود نے مزید کہا کہ امریکا کے 10 ارب ڈالر منجمند کرنے سے افغانستان میں معاشی بحران جنم لے سکتا ہے۔

Back to top button