بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مشترکہ کا مفادات کونسل نے بجلی پیداوار کا طویل مدتی پلان منظور کرلیا،حماد اظہر

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کاکہنا ہے کہ مشترکہ کا مفادات کونسل نے بجلی پیداوار کا طویل مدتی پلان منظور کرلیا ہے۔

حماد اظہر نے بتایا کہ پلان کے تحت مستقبل میں طلب و رسد کی پروجیکشن دیکھ کر بجلی پیداکی جائے گی،مستقبل میں مسابقتی بنیادوں پر سستے ایندھن سے بجلی پیدا کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ نئے پلان کی منظوری کے بعد مہنگی بجلی کی پیداوار کا خاتمہ سمیت مستقبل میں زیادہ کیپسٹی اور غیر شفاف انداز میں ٹھیکے دینے کا خاتمہ ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ماضی میں بھی ایسے پلان بنا کر گردشی قرضے اور دیگر مسائل سے بچا جاسکتا تھا۔

Back to top button