بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عام انتخابات کس مردم شماری کے مطابق ہونگے، فیصلہ آج متوقع

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف نے آج دن بارہ بجے طلب کرلیا، نئی مردم شماری کی رپورٹ پیش کی جائیگی

ملک میں عام انتخابات 2017 کی مردم شماری کی بنیاد پر ہوں گے یا 2023 کی مردم شماری کے مطابق، فیصلہ آج مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں ہونے کا امکان ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج دن 12 بجے طلب کر رکھا ہے جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزرا شریک ہوں گے۔

شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں نئی مردم شماری کی رپورٹ پیش کی جائے گی، اگر سی سی آئی نے مردم شماری منظور کر لی تو پھر آئندہ عام انتخابات نئی مردم شماری کے مطابق ہوں گے جن کے لیے نئی حلقہ بندیاں کرنی پڑیں گی۔

 

 

خیال رہے کہ سابق حکومت بھی 2023 کے انتخابات نئی مردم شماری کے تحت کرانےکا فیصلہ کر چکی ہے، فیصلہ 2021 میں سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی حکومت میں مشترکہ مفادات کونسل نے اس بات کی منظوری دی تھی سال 2023 میں ہونے والے انتخابات نئی مردم شماری کے تحت ہوں گے، ساتویں مردم شماری مکمل کرکے الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیاں مکمل کرنے کے لیے ڈیٹا دیا جائے۔

مزید پڑھیے  آرمی چیف کو توسیع دینے کا ابھی نہیں سوچا، وزیراعظم عمران خان
Back to top button