بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

مصری انٹیلی جنس چیف کی اسرائیلی صدر محمود عباس سے ملاقات

عباس کامل نے بیت المقدس میں اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ اور وزیر دفاع بینی گینٹز سے بھی ملاقات کی

مصری انٹیلی جنس چیف عباس کامل نے فلسطینی اتھارٹی کے رام اللہ میں قائم ہیڈ کوارٹرز میں صدر محمود عباس سے ملاقات کی ہے ۔میجرجنرل عباس کامل اس سے قبل مقبوضہ بیت المقدس کی دورے پرگئے تھے جہاں انہوں نے اسرائیلی حکام سے بھی ملاقات کی تھی۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق میجر جنرل عباس کامل رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹرز کے دورے پرآئے جہاں انہوں نے صدر محمود عباس اور اپنے فلسطینی ہم منصب میجر جنرل ماجد فرج سے خطے میں آنے والی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

قبل ازیں عباس کامل نے بیت المقدس میں اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ اور وزیر دفاع بینی گینٹز سے ملاقات کی ۔مصری عہدیدار کے اس دورے کا مقصد غزہ کی پٹی کے حوالے سے فریقین کے موقف میں قربت پیدا کرنے کی کوشش کرنا ہے۔مصری انٹیلی جنس ایک ایسے وقت میں اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے عہدیداروں سے ملے ہیں جب غزہ کی پٹی سے یہودی کالونیوں پرراکٹ داغے گئے تھے۔ مصر نے اسرائیل پر زور دیا تھا کہ وہ فلسطینی راکٹ حملوں کا جواب نہ دے اور تحمل کا مظاہرہ کرے۔

Back to top button