بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کیلئے سمری وزیراعظم کو ارسال

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ اجلاس 26 یا 27 اگست کو بلائے جانے کا امکان ہے، صدر مملکت عارف علوی مشترکہ اجلاس سےخطاب کریں گے، صدر کے خطاب کے ساتھ ہی چوتھے پارلیمانی سال کا آغاز ہو گا

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم عمران خان کو ارسال کر دی گئی ہے۔

سمری میں وزارت پارلیمانی امور نے  اگست کے آخری ہفتےمیں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانےکی ‏تجویز دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ اجلاس 26 یا 27 اگست کو بلائے جانے کا امکان ہے، صدر مملکت عارف علوی مشترکہ اجلاس سےخطاب کریں گے، صدر کے خطاب کے ساتھ ہی چوتھے پارلیمانی سال کا آغاز ہو گا۔

آئین کے آرٹیکل 56 کے تحت نئے پارلیمانی سال کا آغاز صدر کے خطاب سے ہوتا ‏ہے، صدر اپنے خطاب میں حکومت کی 3سالہ کارکردگی کا احاطہ کریں گے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے مشترکہ اجلاس کی تیاریاں شروع کردیں۔

مشترکہ اجلاس کے دوران بھی کورونا ایس او پیز کی پابندی کی جائے گی ، مشترکہ اجلاس کیلئے مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد ہو گی۔

Back to top button