بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

یومِ عاشور پر امن و امان یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا گیا ہے،عثمان بزدار

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے 4 درجاتی حصار بنانے کی ہدایات دی ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے موقع پر گزشتہ برسوں سے بڑھ کر سیکیورٹی انتظامات کیئے ہیں۔

یہ بات پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے محرم الحرام پر صوبے بھر میں کیئے گئے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے لاہور سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں یومِ عاشور پر امن و امان یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا گیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے 4 درجاتی حصار بنانے کی ہدایات دی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اتحاد، اتفاق اور مذہبی ہم آہنگی کا فروغ وقت کا تقاضہ ہے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا ہے کہ یومِ عاشور کے لیے سیکیورٹی پلان پر 100 فیصد عمل درآمدیقینی بنایا جائے گا۔

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد کی مانیٹرنگ جاری رکھے۔

Back to top button