بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

زچگی کے دوران غفلت،4لیڈی ڈاکٹرز نوکری سے برطرف

8 اگست کو بنوں کی رہاشی خاتون زرفانہ بی بی کو وومن اینڈ چلڈرن اسپتال لایا گیا، لیکن بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث خاتون کی موت واقع ہو گئی

بنوں کے وومن اینڈ چلڈرن ٹیچنگ اسپتال میں زچگی کے دوران خاتون کی ہلاکت کے معاملے میں غفلت ثابت ہونے پر 4 لیڈی ڈاکٹرز کو  نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔

میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشن بنوں کے بورڈ آف گورنرز کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ 8 اگست کو بنوں کی رہاشی خاتون زرفانہ بی بی کو وومن اینڈ چلڈرن اسپتال لایا گیا، لیکن بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث خاتون کی موت واقع ہو گئی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ غفلت ثابت ہونے پر  وومن اینڈ چلڈرن ٹیچنگ اسپتال بنوں کی 4 لیڈی ڈاکٹرز کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر وومن اینڈ چلڈرن ٹیچنگ اسپتال امان اللہ کی خدمات محکمہ صحت کو واپس کر دی گئی ہیں۔

Back to top button