بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

انفورسمنٹ انسپکرز کو آج ہی سے سموگ کیخلاف آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)سیکرٹری گورنمنٹ آف دی پنجاب لوکل گورنمنٹ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ کونسل خوشاب کے کانفرنس ہال میں چیف آفیسر ظفر عباس کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر (ریگولیشن) میڈم سندس رابیل، محمد فیروز اور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔اجلاس میں عوامی آگاہی مہم بسلسلہ سموگ پر گفتگو کی گئی۔

 

اجلاس میں ڈسٹرکٹ خوشاب کی تمام تحصیلوں کے انفورسمنٹ انسپکٹرز بھی شریک تھے۔چیف آفیسر ظفر عباس بھٹی نے تمام انفورسمنٹ انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں آج سے ہی سموگ کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز کریں عوام الناس میں آگاہی پیدا کریں۔کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے،پرانے ٹائر اور چمڑا کی پرانی اشیاء اور پولی تھین شاپر کو جلانے کے مضر اثرات سے آگاہی دیں۔تمام انفورسمنٹ انسپکٹرزشجرکاری مہم کا آغاز کریں۔بعد ازاں سموگ کی عوامی آگاہی کے لئے ایک واک بھی کی گئ۔

مزید پڑھیے  پنجاب انتخابات،گورنر سٹیٹ بینک کو الیکشن کمیشن کو براہ راست فنڈز جاری کرنے کا حکم
Back to top button