بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مونس الہیٰ نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

تقریب حلف برداری ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی اور صدر عارف علوی نے ان سے عہدے کا حلف لیا

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما و اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الہیٰ نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

تقریب حلف برداری ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی اور صدر عارف علوی نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب حلف برداری کے بعد کابینہ ڈویژن نے مونس الٰہی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق چوہدری مونس الہیٰ کو وزارت آبی وسائل کا قملدان سونپا گیا ہے اور وہ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل ہوں گے۔

Back to top button