بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

خلیج تعاون کونسل نے پاکستان کے ساتھ آزادتجارت کا معاہدہ کیا ہے، وزیر تجارت

 نگران وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ خلیج تعاون کونسل نے پاکستان کے ساتھ آزادتجارت کا معاہدہ کیا ہے۔انہوں نے یہ بات خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے آج ہونے والے چھٹے اجلاس کے بعد دیگر نگران وفاقی وزراء کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ خلیج تعاون کونسل کے ساتھ پاکستان کے معاہدے کے سلسلہ میں سعودی عرب نے اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جی سی سی ایک ہزار ارب ڈالر کی برآمدات کرتی ہے اور 550 ارب ڈالر کی درآمدات کرتی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہنڈی اور حوالہ میں بہتری آئی ہے۔

مزید پڑھیے  پاکستان برطانیہ بزنس کونسل کے وفد کا اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ
Back to top button