بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

بھارتی فوج کی بربریت جاری، مزید 3 کشمیر نوجوان شہید کردیئے

بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن اور محاصرے کی آڑ میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا،کشمیر میڈیا سیل

مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن اور محاصرے کی آڑ میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

کے ایم ایس کے مطابق قابض انتظامیہ نے پلوامہ اور دیگر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ وادی میں جھوٹے سرچ آپریشنز کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کرنے کے واقعات میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

Back to top button