بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کورونا کی چوتھی لہر کا خدشہ، آزاد کشمیر میں سیاحت پر پابندی عائد

10روز کیلئے سیاحتی مقامات میں جانے اور سیاحت پرپابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے

آزاد کشمیر حکومت نے 10روز کیلئے سیاحت پرپابندی عائد کردی ہے، سیاحت پرپابندی 19سے 29جولائی تک لگائی گئی ہے،سیاحت پر پابندی کورونا کی چوتھی لہر کے خدشے کے باعث لگائی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ آزاد کشمیر کے مطابق آزاد کشمیر حکومت نے 10روز کیلئے سیاحتی مقامات میں جانے اور سیاحت پرپابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، 19جولائی سے 29جولائی تک سیاحت پر پابندی لگائی گئی ہے، بتایا گیا ہے کہ آزاد کشمیر میں 10روز کیلئے سیاحتی مقامات بند رہیں گے۔

کورونا کے باعث آزاد کشمیر کے سیاحتی مقامات میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔یاد رہے پاکستان میں 21جولائی سے 23جولائی تک عیدالضحیٰ کی چھٹیاں کی گئی ہیں، عید کے ایام اورچھٹیوں میں لوگ زیادہ تر سیاحتی مقامات کا رخ کرتے ہیں، جس کے باعث کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے۔اسی وجہ عیدالضحیٰ کے موقع پراین سی اوسی نے ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

Back to top button