بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیخلاف کیس کھلی عدالت میں مقرر کرنے کا حکم

دیکھنا ہو گا کہ چیف جسٹس کی مشاورت کے بغیر کیسے ایک جج چیف الیکشن کمشنر تعینات ہو سکتا ہے،عدالت

سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعیناتی کے خلاف کیس کے لیے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کے عائد اعتراضات ختم کر دیئے اور کیس کھلی عدالت میں مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس مشیر عالم نے اِن چیمبر درخواست کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ دیکھنا ہو گا کہ چیف جسٹس کی مشاورت کے بغیر کیسے ایک جج چیف الیکشن کمشنر تعینات ہو سکتا ہے۔

سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ بیورو کریٹس اور ٹیکنو کریٹس کو کیسے ججز کے مساوی درجہ دیا جا سکتا ہے۔

ایڈووکیٹ علی عظیم آفریدی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

درخواست 22 ویں ترمیم اور چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے طریقہ کار کے خلاف دائر کی گئی ہے۔

Back to top button