بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عید الاضحی پر تین چھٹیوں کی منظوری

این سی او سی نے پانچ چھٹیوں کی تجویز دی تھی لیکن کابینہ نے تین چھٹیوں کی منظوری دی ہے۔فواد چوہدری

وفاقی کابینہ نے عید الاضحی پر عام تعطیلات کی منظوری دےدی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا کو بریفنگ دی اور ملک میں کورونا کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے این سی او سی نے پانچ چھٹیوں کی تجویز دی تھی لیکن کابینہ نے تین چھٹیوں کی منظوری دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے عیدالاضحیٰ پر 21،20 اور 22 جولائی کی عام تعطیلات کی منظوری دی ہے۔

Back to top button