بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مطابق آ رمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کور ہیڈ کوارٹرز منگلا کا دور

آرمی چیف نے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے منگلا کور کی جاری جنگی مشقوں اور آپریشنل پلاننگ کوسراہا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آ رمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز منگلا کا دور ہ کیا جہاں آرمی چیف کو کور کی آپریشنل تیاریوں، تربیتی، انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے منگلا کور کی جاری جنگی مشقوں اور آپریشنل پلاننگ کوسراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہمیں بدلتی صورتحال کا مقابلہ کرنے کےلیے تیار رہنا چاہیے، پاکستان افغان امن عمل کی تسلسل کے ساتھ حمایت جای رکھے گا،مغربی سرحدوں پر بہتر منیجمنٹ، سیکیورٹی انتظامات نا گزیر ہیں۔

علاوہ ازیں آ رمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کورونا کے مکمل خاتمے تک ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہو گا۔

Back to top button