بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بلوچستان وزیراعظم عمران خان کے دل کے قریب ہے،فواد چودھری

بلوچستان میں بھارت کا دہشتگردی کا نیٹ ورک کافی حد تک توڑ دیا ہے، اب قوم پرستوں کے ساتھ بات چیت کا ایجنڈا طے کیا جائے گا

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ بلوچستان وزیراعظم عمران خان کے دل کے قریب ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ بلوچستان میں بھارت کا دہشتگردی کا نیٹ ورک کافی حد تک توڑ دیا ہے، اب قوم پرستوں کے ساتھ بات چیت کا ایجنڈا طے کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں وفاقی حکومت 731 ارب کے 131 منصوبے مکمل کرے گی، بلوچستان حکومت کا ترقیاتی پروگرام صرف اس سال 180 ارب کا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ بلوچستان وزیر اعظم عمران خان کے دل کے قریب ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button