بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع کی استدعا مسترد

نظربندی میں ابھی کچھ دن باقی ہیں، دیگر مقدمات میں ضمانتیں دائر کرنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا،وکیل سعد رضوی

لاہور ہائیکورٹ کے نظر ثانی بورڈ نے کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع کی استدعا مسترد کردی۔

کالعدم تنظیم کے سربراہ سعد رضوی، ان کے دو ساتھیوں عثمان اور وزیر علی کو پولیس نے لاہور ہائیکورٹ کے نظر ثانی بورڈ کے روبرو پیش کیا۔

جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس صداقت علی خان پر مشتمل نظر ثانی بورڈ نے بند کمرے میں سماعت کی۔ نظر ثانی بورڈ نے محکمہ داخلہ کی جانب سے نظر بندی کی مدت میں توسیع کی استدعا مسترد کر دی۔

سماعت کے بعد سعد رضوی کے وکیل برہان معظم کا کہنا تھا کہ نظربندی میں ابھی کچھ دن باقی ہیں، دیگر مقدمات میں ضمانتیں دائر کرنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

Back to top button