بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

وقار یونس کی تقرری کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کے ایڈوائزر وقار یونس کی تقرری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت عدالتی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کردی۔جسٹس شہرام سرور چوہدری نے شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے ندیم سرور ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ کرکٹ قوانین کیا کہتے ہیں؟ آپ کس طرح متاثرہ فریق ہیں؟ وکیل نے جواب دیا کہ میں پاکستان کا شہری ہوں، اشتہار کے بغیر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔بعد ازاں عدالت نے درخواست گزار کو تقرری کا نوٹیفکیشن درخواست کے ساتھ لگانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے سماعت عدالتی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button