بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سندھ اسمبلی میں احتجاج،پی ٹی آئی کے 8ارکان کے داخلے پر پابندی عائد

جن اراکین پر پابندی عائد کی گئی ان میں سعید آفریدی، رابستان خان، ارسلان تاج، محمد علی، عزیز شاہنواز جدون، بلال احمد اور راجہ اظہر ایوان میں داخل نہیں ہوسکیں گے

سندھ اسمبلی میں احتجاج اور چارپائی ایوان میں لانے پر اسپیکر اسمبلی آغا سراج درانی نے پاکستان تحریک انصاف کے 8 ارکان اسمبلی کے ایوان میں داخلے پر پابندی عائدکردی۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شور شرابے اور ایوان میں چارپائی لانے پر اسپیکر سندھ اسمبلی نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری اسمبلی کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

سیکرٹری اسمبلی کی رپورٹ پر اسپیکر آغا سراج درانی نے پی ٹی آئی کے 8 اراکین پر رواں سیشن میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

تحریک انصاف کے جن اراکین پر پابندی عائد کی گئی ان میں سعید آفریدی، رابستان خان، ارسلان تاج، محمد علی، عزیز شاہنواز جدون، بلال احمد اور راجہ اظہر ایوان میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ پابندی لگائے جانے والے اراکین نے ایوان کی بے حرمتی کی ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کا کہنا ہے کہ اسپیکر نے سندھ حکومت کے دباؤمیں آکر اراکین پر پابندی عائد کی جس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

Back to top button