بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

پاکستان میں کورونا سے مزید 23جاں بحق،مثبت کیسز کی شرح 1.78ریکارڈ

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 22254 ہوگئی اور مجموعی کیسز 9 لاکھ 56 ہزار 392 تک جاپہنچے ہیں

پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث مزید 23 افراد انتقال کرگئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 1.78 ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41133 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 735 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 23 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.78 فیصد رہی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 22254 ہوگئی اور مجموعی کیسز 9 لاکھ 56 ہزار 392 تک جاپہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 784 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ ایک ہزار 85 ہوگئی ہے۔

Back to top button