بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

امریکا پاکستان کو ویکسین کی 15لاکھ خوراکیں دے گا

سائنوویک ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں بھی آج چین سے پاکستان لائی جائیں گی، یہ ویکسین حکومتِ پاکستان نے خریدی ہیں

امریکا نے رواں ہفتے پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی 15 لاکھ خواراکیں دینےکا اعلان کیا ہے۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے پریس بریفنگ میں پاکستان کو ویکسین کی خوراکیں دینے سے متعلق آگاہ کیا۔

دوسری جانب سائنوویک ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں بھی آج چین سے پاکستان لائی جائیں گی، یہ ویکسین حکومتِ پاکستان نے خریدی ہیں۔

حکام کے مطابق این آئی ایچ میں تیار پاک ویک ویکسین کی دوسری کھیپ حکومت کے حوالے کر دی گئی ہے، آئندہ ماہ سے این آئی ایچ میں یومیہ ایک لاکھ پاک ویک ویکسین کی تیاری متوقع ہے، پاک ویک ای سنگل ڈوز والی ویکسین ہے۔

Back to top button