بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم عمران خان کا دورہ برطانیہ پر نہ جانے کا فیصلہ

وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ خود افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کی تکمیل کو مانیٹر کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا آئندہ ماہ جولائی میں دورہ برطانیہ ملتوی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کا رواں سال کے آخر میں دورہ برطانیہ شیڈول ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کی داخلی ، سیاسی اور علاقائی صورتحال کے پیش نظر از خود برطانیہ نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ خود افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کی تکمیل کو مانیٹر کریں گے۔

Back to top button