بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

جاسوسی کے الزام میں روسی سائنس دان جرمنی میں گرفتار

ملزم اکتوبر 2020 سے جون 2021 تک تین مرتبہ روسی انٹیلی جنس حکام سے بھی ملا جس میں ملزم نے دو مرتبہ یونیورسٹی کے حوالے سے اطلاعات انٹیلی جنس حکام کو دیں

جرمنی نے ماسکو کے لیے جاسوسی کے الزام میں روسی سائنسدان کو گرفتار کرلیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن فیڈرل پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ روسی سائنسدان کو حساس معلومات دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، سائنسدان پر جرمن یونیورسٹی سے حساس معلومات لے کر پیسوں کے عوض ماسکو کو دینے کا الزام ہے۔

فیڈرل پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم روسی سیکرٹ سروس کے لیے کام کررہا تھا جس بنا پر اسے چند روز قبل گرفتار کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق ملزم گرفتاری کے وقت تک جرمن یونیورسٹی کے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا ملازم تھا۔

جرمن حکام کا کہنا ہےکہ ملزم اکتوبر 2020 سے جون 2021 تک تین مرتبہ روسی انٹیلی جنس حکام سے بھی ملا جس میں ملزم نے دو مرتبہ یونیورسٹی کے حوالے سے اطلاعات انٹیلی جنس حکام کو دیں۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button