بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مخالفین آئیں اور الیکشن میں کھڑے ہوں ہم انہیں ویلکم کرتے ہیں، آصف زرداری

 پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز (پی پی پی پی) کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مخالفین آئیں اور الیکشن میں کھڑے ہوں ہم انہیں ویلکم کرتے ہیں۔ضلع گھوٹکی کی تحصیل خان گڑھ میں واقع گوہر پیلس میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اس لیے نہیں ہٹایا کہ ہمیں حکومت یا ہمیں اختیارات کی ضرورت تھی، مخالفوں کو پیغام ہے کہ ہم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اقتدار پانے کیلئے نہیں ملک بچانے کیلئے ہٹایا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں بہت سے مسائل چل رہے ہیں، میں پہلا سیاستدان تھا جس نے فلسطین کی بات کی تھی، آج فلسطین میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، افسوس کہ ہم کچھ نہیں کر رہے۔آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوام اور غریبوں کی نوکری کی ہے، ہماری سوچ اتنی ہے کہ ہم ہر چیز کرسکتے ہیں، ہم سمندر سے آپ کو بلین ڈالرز کما کر دے سکتے ہیں، میں نے ہر چیز سوچ کر پریکٹیکلی پہلے بھی کی اور آج بھی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری سیاست اپنی ہے، آپ کی سیاست اپنی ہے، ہماری فلاسفی اپنی ہے، آپ کی فلاسفی اپنی، ہم نے عوام کی نوکری کی ہے، بھٹو کی قبر پر لکھا ہوا ہے، یہاں عوام کا نوکر دفن ہے، ہماری سیاست عوام کی سیاست ہے۔

سابق صدر نے کہا کہ ہمیں پتا ہے کہ بارڈر کے دوسری طرف مسلمانوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے، ہمیں اپنی سیاسی روایات پر چلنا ہے، ہم نے بی بی کی شہادت پر کہا کہ پاکستان کھپے، ہمیں اپنی اگلی نسل کا سوچنا ہے، ضروریات سمجھ کر وقت سے پہلے انتظام کرنا ہے۔

مزید پڑھیے  حلیم عادل شیخ کے گھر انسداد تجاوزات فورس کا چھاپہ

آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت معاشی طور پر کمزور ہو رہا ہے، ہم نے جب بھی بات کی ملک کی بات کی، ہماری اس دھرتی سے یاری ہے اور کسی سے نہیں، ہم دنیا سے پاکستان کا حق لے کر رہیں گے۔

Back to top button