بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

پی ٹی وی اسلام آباد کے پروڈیوسر/ رپورٹر ملک عبدالستار اعوان کو گروپ فائیو سکیل نمبر سولہ میں مستقل کردیا گیا

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) تحصیل نورپورتھل کے ایک اور نامور سپوت کا اعزاز ، پی ٹی وی اسلام آباد کے پروڈیوسر/ رپورٹر ملک عبدالستار اعوان کو گروپ فائیو سکیل نمبر سولہ میں مستقل کردیا گیا ، عوامی، سماجی، سیاسی ،تعلیمی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار۔ ڈائریکٹر نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز عون عباس ساہی نے انہیں مستقلی کے آرڈر پیش کیے ۔ پی ٹی وی سنٹرل یونین کے سیکرٹری جنرل چوہدری فاروق احمد، وقاص ضیاء بٹ اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ دریں اثنا ایکس آفیسر قومی مقتدرہ اسلام آباد سید سردار احمد پیرزادہ ، اسسٹنٹ کنٹرولر پی ٹی وی بشیر احمد بھٹی ، پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر کے ایڈمن آفیسر ملک ابراہیم ، ایکس ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان ، پی ٹی وی ہیڈکوارٹر کے ایڈمن آفیسر ملک ابراہیم ، سینئر صحافی ملک شریف خان اعوان، پروفیسر ڈاکٹر احسان الحق ، نورپورتھل پرس کلب کے چیئرمین سیٹھ ثمر سلطان ، سرپرست اعلی ا پریس کلب ملک محمد حیات جوئیہ ، فاونڈر ممبرز پریس کلب ایم نوردین، راجہ نورالہی عاطف، سینئر صحافیوں ملک غلام جیلانی وڈھل ، ملک شوکت حیات اور ملک عزیز الرحمان بوڑانہ و دیگر نے ملک عبدالستار اعوان کو پی ٹی وی کی طرف سے گروپ فائیوسکیل نمبر16 میں مستقلی کے آرڈر ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔

Back to top button